Mon, 18 Oct 2021 12:23:17
کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے ایک دن بعد پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے سونیا گاندھی کے بارے میں بڑا بیان دیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے سی ڈبلیو سی کے اجلاس کو رسمی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی گزشتہ 21 سالوں سے پارٹی کی سربراہ ہیں۔
View more
Mon, 18 Oct 2021 12:17:49
بنگلورو میں پولیس کی رہائش کیلئے بنائی گئی عمارت صرف تین سالوں میں خستہ حالت میں پہنچ گئی ہے۔ صورتحال ایسی ہو گئی ہے کہ تہہ خانے میں کئی دراڑیں آ گئی ہیں اور عمارت نے ایک طرف جھکاؤ بھی شروع کر دیا ہے۔
View more
Mon, 18 Oct 2021 12:09:36
سپریم کورٹ نے اپنے بیمار والد کو گردہ عطیہ کرنے پر آمادگی ظاہر کرنے والے منشیات کیس کے ایک ملزم کو ضروری میڈیکل چیک اپ کیلئے جیل سے ہسپتال لے جانے کی اجازت دے دی ہے ۔
View more
Mon, 18 Oct 2021 12:04:32
انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ملک کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیے آسام اور دیگر ریاستوں میں الیکشن مینجمنٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی ڈیزائن باکسڈ پر چھاپہ مارا ہے۔
View more
Mon, 18 Oct 2021 11:58:35
پنجاب میں کانگریس کی مشکلات اب بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ اور پھر ڈرامائی انداز میں واپس آنے والے نوجوت سنگھ سدھو جنہوں نے اب ایک نیا مطالبہ پیش کیا ہے۔
View more
Mon, 18 Oct 2021 11:55:27
چرنجیت سنگھ چننی کو کانگریس پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ بنا رہی ہے، یہ خبر انہیں راہل گاندھی نے فون پر دی۔ کانگریس کے سابق صدر نے ہفتہ کو اس کال کی وضاحت کی۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں راہل نے کہا کہ جب انہوں نے چننی سے کہا کہ وہ اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے تو وہ رو پڑے،چنی کو یقین نہیں ہورہا تھا۔
View more
Mon, 18 Oct 2021 11:48:14
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ باسوراج بومائی نے اتوار کو کہا کہ حکومت ریاست کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد ہی پٹرول پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کرے گی۔
View more
Mon, 18 Oct 2021 11:43:20
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو مرکزی حکومت پر تحقیقاتی ایجنسیوں کے مبینہ طور پر غلط استعمال کئے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں سیاسی حریفوں کو ختم کرنے کے لیے ’حکومتی قتل ‘ کی جگہ اب ’’ کنٹریکٹ کلنگ ‘‘ نے لے لی گئی ہے اوراس کا ٹھیکہ تفتیشی ایجنسی کو دیا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 18 Oct 2021 11:30:53
سنیچر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سےان کی رہائش گاہ پر راہل گاندھی کی ملاقات نے ایک بار پھر راجستھان کے تعلق سے قیاس آرائیوں کا دور شروع کردیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy