Wed, 20 Oct 2021 11:53:41
کرناٹک میں ایک لڑکی نے امتیازی سلوک سے تنگ آکر اپنے پورے خاندان کو زہر دے کر ہلاک کردیا۔ جب فارنسک رپورٹ منظر عام پر آئی تو انکشاف ہوا کہ اس خاندان کی موت رات کے کھانے میں پائے جانے والے زہر سے ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق داونگیر میں ایک 17 سالہ لڑکی کو کچھ عرصے سے اپنے خاندان میں امتیازی سلوک کا سامنا تھا۔
View more
Wed, 20 Oct 2021 11:45:54
اترپردیش اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے 40 فیصد ٹکٹ خواتین کے لیے مختص کرنے کا جو اعلان کیا ہے، اس کے بعد دیگر پارٹیوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔
View more
Wed, 20 Oct 2021 11:42:42
کشمیر میں مہاجر مزدوروں کو نشانہ بنانے اور انہیں قتل کردینے کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد مہاجر مزدوروں نے کشمیر سے نکل جانے میں ہی عافیت جانی ہے۔
View more
Wed, 20 Oct 2021 11:37:35
مودی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکس کو تو کم کرنے کو تیار نہیں ہے تاہم ان کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے وہ ان ممالک پر تیل کی قیمت کم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے جن سے خام تیل خریدا جاتاہے۔
View more
Wed, 20 Oct 2021 11:19:26
پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں گزشتہ 2؍روز سےجاری موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کر دئیے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے متعدد علاقوں میں مزید بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے اور انتظامیہ کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
View more
Wed, 20 Oct 2021 11:14:59
مدھیہ پردیش میں منگل کو عید میلاد النبی کے موقع پر کئی اضلاع میں خوب ہنگامہ ہوا۔ اس دوران کئی مقامات پر شرپسندوں نے پتھراؤ بھی کیا جس میں متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔ جبل پور، دھار اور بڑوانی میں تو فرقہ وارانہ خیر سگالی کو بگاڑنے کی کوششیں بھی ہوئیں۔ ریاست میں کورونا وبا کے سبب عوامی انعقاد کو طے تعداد کے ساتھ انتظامیہ اجازت دے رہا ہے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر انعقادوں کو امن کے ساتھ اختتام کو پہنچا
View more
Wed, 20 Oct 2021 11:07:46
بی جے پی کے سابق لیڈر بابل سپریو نے منگل کے روز لوک سبھا کی رکنیت سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا۔ بابل سپریو نے ایک مہینے پہلے ہی بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس کی رکنیت اختیار کی تھی۔
View more
Wed, 20 Oct 2021 11:03:31
کا کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں چالیس فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کرنے سے بیشتر سیاسی جماعتوں کے سامنے ایک نیا چیلنج کھڑا ہوگیا ہے اور پرینکا کے اس اعلان نے ان کی نیند اڑا دی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سمیت بیشتر سیاسی جماعتوں کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا اس لئے انہوں نے کانگریس کے اس فیصلے کو صرف سیاسی ڈرامہ بازی قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 20 Oct 2021 00:14:11
دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے سائبر کرائم یونٹ نے ایک این آر آئی کے ہائی ویلیو بینک اکاؤنٹ سے غیر قانونی طور پرانٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعہ ہیکنگ کرکے رقم نکالنے والے جعلسازوں کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy