Fri, 28 Jan 2022 20:31:20
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعہ کے روز اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے اپنے 53 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ پیلی بھیت، لکھنؤ، فتح پور، باندہ، رائے بریلی، اناؤ، ہردوئی، سیتا پور اور لکھیم پور کھیری اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے لیے جاری کردہ فہرست میں سوشل انجینئرنگ کا بخوبی استعمال کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 20:25:12
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یڈی یورپا کی نواسی سوندریہ کی لاش بنگلورو کے ایک اپارٹمنٹ میں پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 30 سالہ سوندریہ نے خودکشی کی ہے یا پھر وہ کسی سازش کا نشانہ بنی ہے، اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی معلوم نہیں چل سکا ہے۔ بی ایس یڈی یورپا کے دفتر سے ایک بیان ضرور جاری ہوا ہے جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ بورنگ اور لیڈی کرژن اسپتال
View more
Fri, 28 Jan 2022 19:43:31
کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ نے اسٹیٹ بورڈ 10ویں (ایس ایس ایل سی) کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق امتحانات 28 مارچ سے شروع ہوں گے اور 11 اپریل کو آخری پرچہ ہوگا۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 19:34:48
ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے اڈپی گرلز پی یو کالج میں چل رہے حجاب تنازع پر بولتے ہوئے کیمپس فرنٹ آف انڈیا پر نشانہ سادھا تھا اور کہا تھا کہ اس تنازع کو ہوا دینے کے لئے کچھ لوگ پس پردہ سازش کر رہے ہیں ۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 19:30:58
جنوبی کینرا میں اسکولی بچوں کے اندر کووڈ کے اثرات بڑھنے لگے ہیں جس کے نتیجہ میں یکم جنوری سے 27 جنوری تک 421 طلبہ متاثر ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 68 اساتذہ بھی کووڈ کی تازہ لہر کا شکار ہوئے ییں۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 18:21:50
یہاں بندر روڈ پر واقع جناب محمد سلیم اکرمی کے گھر کا تالہ توڑ کر چور اندر گھسنے میں کامیاب ضرور ہوگئے،مگرغالباً قیمتی سامان چرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے، واردات جمعہ کی دوپہر کو سامنے آئی ہے۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 11:34:52
اُڈپی میں ایک سرکاری اسکول میں طالبات کے حجاب کا تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاہے۔ اس معاملے میں جہاں حکومت کرناٹک نے ایک اسپرٹ کمیٹی تشکیل دی ہے، وہیں قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آر سی) نے اس معاملے میں ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:34:02
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ جمعرات کو بھی کورونا کے نئے کیسز 3 لاکھ کے قریب درج ہوئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2,86,384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم کل کے مقابلے میں کیسز میں صرف معمولی اضافہ درج کیا گیا۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:30:55
آر آر بی این ٹی پی سی امتحان کو لے کر بہار کے کئی اضلاع میں ہنگامہ آرائی کے بعد آر جے ڈی نے کوچنگ آپریٹروں کے خلاف درج ایف آئی آر کی سخت مخالفت کی ہے۔ آر جے ڈی لیڈرنے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اساتذہ کے بجائے ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈکے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرے۔ اس کے ساتھ ہی سابق سی ایم جیتن رام مانجھی نے بھی اس کارروائی کی مخالفت کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy