Sat, 29 Jan 2022 12:21:11
کینیڈا-امریکہ کی سرحد پر مینی ٹوبا کے قریب 19 جنوری کو مردہ پائے گئے ایک ہندوستانی خاندان کے چار افراد کی موت کی وجوہات کی تفتیش کی بابت ہندوستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو میں واقع قونصل جنرل مقامی انتظامیہ اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 11:35:17
اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان اسکول بندی کی معیاد میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی گئی ہے۔ ریاست میں تعلیمی ادارے اب 6 فروری تک بند رہیں گے۔ اس سے پہلے تعلیمی اداروں کو 23 جنوری تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھاا اور پھر اس میں 30 جنوری تک کی توسیع کر دی گئی تھی۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 10:42:16
ٹویٹر نےشفافیت اور نفاذ سے متعلق اپڈیٹ رپوٹ پر مبنی ایک بلاگ اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا جس میں یکم جنوری سے30 جون 2021کے درمیانی عرصے میں ان تمام اکاؤنٹس اور خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا جن پر ٹویٹر نے کارروائی کی تھی۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم کے استعمال میں اہم رجحانات اور تبدیلیوں اور غلط استعمال کو بھی نمایاں کیا گیا۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 10:38:59
ریلوے بھرتی بورڈ (آرآربی ) کے حالیہ دو فیصلوں کے خلاف جمعہ کو طلبہ کی جانب سے بلائے گئے بند کو نہ صرف زبردست حمایت ملی بلکہ یہ بڑی حد تک کامیاب رہے کیوں کہ بڑی تعداد میں طلبہ اور ان کے مطالبات کی حمایت کرنے والے سیاسی لیڈران و کارکنان احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے جس کی وجہ سے پوری ریاست میں کئی شہروں میں چکہ جام جیسی صورتحال تھی ۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 10:24:50
دہلی پولیس نے راجدھانی کے شاہدرہ علاقے میں 20 سالہ ایک خاتون کے جنسی استحصال کے معاملے میں آٹھ خواتین سمیت 9 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ یوم جمہوریہ کے روز یعنی بدھ کو پیش آیا تھا جب خاتون پر مبینہ طور پر خواتین سمیت لوگوں کے ایک گروپ نے حملہ کر دیا اور اسے قبضے میں لے کر اس کا چہرہ سیاہ کرنے کے ساتھ ہی بال کاٹے، کپڑے اتار دیے اور شاہدرہ علاقے کی سڑکوں پر اس
View more
Sat, 29 Jan 2022 10:20:55
قومی راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستیں دھند، بارش اور سرد لہر کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سرد لہر کا زور جاری رہے گا۔ آئی ایم ڈی نے کئی علاقوں میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ وہیں، مغربی ہمالیائی علاقہ میں 2 سے 4 فروری تک بارش اور بھاری برفباری ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 10:14:21
کورونا وائرس کے ایک نئے ویریئنٹ ’نیوکوو‘ کو لے کر سائنسداں طبقہ متفکر ہے۔ چینی شہر وُہان کے سائنسدانوں نے ایک تنبیہ جاری کی ہے جس میں ’نیوکوو‘ نامی کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے سامنے آنے کی بات کہی گئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نیا ویریئنٹ بہت زیادہ تیزی سے پھیلنے والا ہوگا اور اس سے متاثر ہونے والے 33 فیصد متاثرین کی موت واقع ہو سکتی ہے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 10:10:14
سپریم کورٹ نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 ارکان اسمبلی کو مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی سے ایک سال کے لیے معطل کئے جانے کو غیر آئینی، غیر قانونی اور من مانی قرار دیا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے آج اس معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ معطلی ایک سیشن سے زیادہ وقت کے لیے نہیں ہو سکتی۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 20:46:05
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی کے صدر جینت چودھری نے آج جمعہ کے روز مظفرنگر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy