Mon, 31 Jan 2022 19:51:30
تعلقہ کے بینگرے نیشنل ہائی وے پر دو موٹر بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔ جن میں سے دو کو بھٹکل سرکاری اسپتال کے بعد کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 18:12:30
اڈپی کے سرکاری ویمنس پی یو کالج میں پچھلے ایک مہینے سے چل رہے مسلم لڑکیوں کے حجاب پہننے کا تنازع اب مزید پیچیدہ ہوگیا ہے ، کیونکہ کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر اور رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ نے ایک نیا فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب کی اجازت کے لئے کلاس روم سے باہر رہ کر احتجاج کر رہی طالبات اور میڈیا کے نمائںدوں کو یکم فروری سے کالج احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں رہے گی ۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:49:55
کرناٹک لیجسلیٹو کونسل میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر مسلم اراکین میں سے کسی کو مقرر کرنے کے مطالبے کو کانگریس قیادت کی طرف سے نظر انداز کردیئے جانے کے بعد کرناٹک کے مسلم حلقوں میں کانگریس سے سخت ناراضگی کو دیکھتے ہوئے کانگریس اعلیٰ کمان نے سابق ریاستی وزیر اور منگلورو ساؤتھ کے رکن اسمبلی یوٹی قادر کوکانگریس لیجسلیچر پارٹی کا نائب رہنما مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:41:37
منی پور میں اسمبلی الیکشن کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہی بی جے پی کو بڑے پیمانے پر احتجاج اور بغاوتوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ ٹکٹ نہ ملنے پر جہاں کئی سابق وزیروں، موجودہ اور سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی ذمہ داروں کےمستعفی ہوجانے کی اطلاعات مل رہی ہیں وہیں دوسری جانب ان کے حامیوں نے منی پور کے مختلف علاقوں میں پارٹی کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:32:28
کووڈ 19 وبا کے خلاف جاری ہندوستان کی لڑائی کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن ابھی تک اس بارے میں غیر یقینی کی صورتحال ہے کہ وائرس سے نمٹنے کی یہ جنگ کب ختم ہوگی ۔ ملک اس وقت وبائی مرض کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں ملک نے کورونا وائرس کے مختلف ویرئنٹس کا سامنا کیا ہے۔ کورونا کی دوسری تباہ کن لہر کے دوران جہاں ایک جانب وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ نے تباہی مچا دی تھی، وہیں اس کے
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:21:18
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پیگاسس اسپائی ویئر کیس کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے طنز کیاہے کہ حکومت 2024 کے انتخابات سے قبل مبینہ طور پر دو گنا قیمت پر نیا اسپائی ویئر حاصل کر سکتی ہے۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:17:36
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے ہندوتوا کا ایجنڈا چلانے والوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ گاندھی جی کو گولی مارنے والا ہندوتوادی تھا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ تمام ہندوتواسٹ سمجھتے ہیں کہ گاندھی اب زندہ نہیں ہیں لیکن وہ آج بھی زندہ ہیں۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:13:13
مرکزی حج کمیٹی نے حج درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کردی ہے۔ مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکیٹو آفسر یعقوب شیخا نے بتایا کہ 31 جنوری حج درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ تھی، لیکن عازمین حج کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کی گئی ہے، اب عازمین حج 15 فروری تک درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:10:22
اتر پردیش میں کانپور کے بابو پوروا علاقے میں ایک بے قابو سٹی ای بس کی زد میں آنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 11 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy