Sat, 21 May 2022 12:27:13
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے وارانسی میں گیان واپی مسجد کے ایک حصے کو سیل کرنے کے وارانسی عدالت کے حکم پر سخت اعتراض کرتے ہوئے ‘گیان واپی مسجد کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں۔ عبادت گاہوں کے ایکٹ 1991کو نافذ کرو ‘کے مطالبے کے تحت بنگلور، میسور، چتر درگہ،شیموگہ،ٹمکور،چکمگلور،وجیانگرم،کوپل،بیجاپور،یادگیر، سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔
View more
Sat, 21 May 2022 12:18:05
حیدر آباد کی ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل کے چار ملزموں کی پولیس انکاؤنٹر میں موت پر سپریم کورٹ کی جانچ کمیشن کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ کمیشن نے انکاؤنٹر کو فرضی قرار دیا ہے۔ سرپورکر جانچ کمیشن نے اس معاملے میں اپنی جانچ رپورٹ میں انکاؤنٹر میں شامل 10 پولیس اہلکاروں پر قتل کا کیس چلانے کی سفارش کی ہے۔ اس انکاؤنٹر کیلئے حیدر آباد پولیس کی ملک بھر میں واہ واہی ہوئی تھی۔
View more
Sat, 21 May 2022 12:09:51
سری رنگاپٹن میں واقع جامع مسجد کو 'انجنیا سوامی' (ہنومان) کا مندر قرار دیتے ہوئے وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے ضلع ڈپٹی کمشنر سے مانگ کی ہے کہ وہاں پر موجود مدرسہ کو خالی کروایا جائے اور انہیں وہاں پر پوجا پاٹ کرنے دیا جائے ۔
View more
Sat, 21 May 2022 11:53:48
مرڈیشور کے کائکینی میں 25 اپریل کی رات میں پیش آئی ایک چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ زیورات برآمد کرلیے ۔
View more
Sat, 21 May 2022 11:26:20
مانسون کا موسم شروع ہونے سے پہلے ہی برسنے والی موسلا دھار بارش جہاں ایک طرف شدت کی گرمی سے پریشان لوگوں کے لئے راحت کا سبب بن گئی وہیں پر اس سے ہونے والا فصلوں کا نقصان کسانوں کے لئے پریشانیوں کا سبب بن گیا ۔
View more
Fri, 20 May 2022 20:56:09
سپریم کورٹ سے گزشتہ روز عبوری ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے ایک روز بعد اعظم خان 27 مہینے کے بعد آخرکار جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔ اعظم خان کو لینے ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور شیو پال یادو سیتا پور جیل پہنچے تھے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی تھی، تاہم اعظم کی رہائی کا پروانہ شام 5.30 بجے تک جیل نہیں پہنچ سکا تھا، لہذا انہیں آج رہا کیا گیا۔
View more
Fri, 20 May 2022 20:47:29
گیان واپی معاملہ پر جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں ہندو اور مسلم فریق کے درمیان تلخ بحث دیکھنے کو ملی۔ اس درمیان عدالت عظمیٰ نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اسے ضلع جج کو منتقل کر دیا ہے۔
View more
Fri, 20 May 2022 20:42:31
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ انہیں اتنے بڑے ملک کا اقتدار حاصل ہو گیا تو ہم سوچ سکتے تھے کہ اب آرام سے بیٹھیں لیکن ہم آج بھی بے تاب ہیں کیونکہ ہمیں اپنے معماروں کے خوابوں کو پورا کرنا ہے۔ وزیر اعظم مودی بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy