Sat, 02 Jul 2022 11:45:23
مہاراشٹر کی موجودہ حکومت جمہوریت کے اصولوں سے منافی ہے اور مرکزکی بی جےپی حکومت اور سرکاری تفتیشی ایجنسیوں کی مدد سے تشکیل دی گئی حکومت ہے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 11:37:43
پبلک سیکٹر جنرل انشورنس کمپنیوں کی 18 ٹریڈ یونینوں اور یونینوں کے مشترکہ فورم نے کہا ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی ہے اور انشورنس سیکٹر کے 50,000 سے زیادہ ملازمین غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جانے کے لئے مجبور ہیں۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 11:32:42
سوچیے کہ آپ ٹرین میں سفر کر رہےہیں اور اچانک چائے کی طلب محسوس ہو اور ٹرین میں موجود چائے وینڈر سے ایک کپ چائے دینے کو کہیں۔ پھر جب آپ چائے پینا شروع کر دیں اور پتہ چلے کہ 20 روپے کی چائے پینے کے لیے آپ کو 50 روپے سروس چارج ادا کرنا ہوگا، تو آپ کی کیا کیفیت ہوگی۔ کچھ ایسا ہی معاملہ انڈین ریلوے کی بھوپال شتابدی ایکسپریس میں سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک مسافر سے ایک کپ چائے کے لیے 70 ر
View more
Sat, 02 Jul 2022 11:29:52
مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کے سی ایم بننے کے ایک دن بعد سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ان سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہوتا تو آج ریاست میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہوتا۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 11:24:41
صدارتی انتخاب میں دروپدی مرمو کی امیدواری کو جہاں بی جے پی اور این ڈی اے ملک میں قبائلی طبقہ کو اوپر اٹھانے کی سمت میں ایک بڑے قدم کی شکل میں بتانے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں تمل ناڈو کی ایک اہم دلت سیاسی پارٹی ودوتھلائی چروتھائیگل کاچی (وی سی کے)نے سبھی اپوزیشن پارٹیوں سے صدر جمہوریہ کی شکل میں یشونت سنہا کی حمایت کرنے کی گزارش کی ہے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 11:20:40
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے موجودہ حالات کے لیے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ آر ایس ایس-بی جے پی ملک کا ماحول خراب کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 11:17:17
حرمین شریفین کے انتظام و انصرام سے متعلق عمومی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ کے روز سے مسجد حرام عازمین حج کے استقبال کیلئے پوری طرح تیار ہے۔واضح رہے جمعہ کا یہ دن ایام حج کے دوران مسجد حرام میں عازمین حج کے پہنچنے اور موجودگی کے اعتبار سے مصروف ترین دن ہے اور عازمین حج مسجد حرام میں بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں۔عازمین حج کی بہت بڑی تعداد پہلے ہی مکہ پہنچ چکی تھی۔ تاکہ 8 ذوالحجہ سے مناسک حج کی اد
View more
Sat, 02 Jul 2022 11:13:40
واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب کی صدر جین جوڈسن اور امریکہ نیشنل پریس کلب جرنلزم انسٹی ٹیوٹ کے صدر گل کلین نے ہندوستان کی صحافی رعنا ایوب کو 2022کے بین الاقوامی جان ایوبچن ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 10:54:52
مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی حکومت گرانے والے شیوسینا کے باغی اراکین اسمبلی نے اپنی گوہاٹی رہائش کے دوران تقریباً 22 لاکھ روپے کا کھانا کھایا۔ علاوہ ازیں ان کے ہوٹل میں ٹھہرنے کا کرایہ تقریباً 70 لاکھ روپے آیا ہے۔ گوہاٹی کے ریڈیسن بلو ہوٹل کے بلوں کی بنیاد پر ایک میڈیا رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy