Sun, 03 Jul 2022 10:34:14
بیندور تعلقہ کے مرونتے ساحل کے پاس کل رات پیش آئے حادثہ میں ایک تیز رفتار کار بے قابو کر سمندر میں جاگری جس میں چار لوگ سوار تھے۔ پتہ چلا ہے کہ ان میں سے دو مسافروں کو بچا لیا گیاہے، ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی ہے جبکہ مزید ایک شخص لا پتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 23:30:02
کانگریس نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کو راہل گاندھی کی چھیڑ چھاڑ کی ہوئی ویڈیو کلپ کو شیئر کرنے کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ اس سلسلے میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کو خط لکھا ہے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 23:25:35
آلٹ نیوز کے بانی شریک اور فیکٹ چیکر محمد زبیر کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے محمد زبیر کی ضمانت عرضی کو خارج کرتے ہوئے انھیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 23:19:04
بہار کے بیشتر علاقوں میں بارش کے دوران گزشتہ روز جمعہ کو آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ تین لوگوں کا تعلق نالندہ ضلع سے ہے، جب کہ بنکا اور مدھوبنی میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس چار لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 23:15:05
دہلی پولیس نے 2018 کے ایک متنازعہ ٹوئٹ کے سلسلے میں آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف الزامات میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے الزامات تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش) اور 201 (ثبوت غائب کرنا)، اور غیر ملکی تعاون (ریگولیشن) ایکٹ کی دفعہ 35 کے تحت لگائے گئے ہیں۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 23:10:12
مہاراشٹر میں ادھو حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہے اور بی جے پی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایکناتھ شندے نے بطور وزیر اعلیٰ اور دیویندر فڈنویس نے بطور نائب وزیر اعلیٰ عہدہ و رازداری کا حلف بھی لے لیا ہے۔ اس کے باوجود ریاست میں سیاسی ہلچل کم ہونے کانام نہیں لے رہی ہے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 23:06:10
کانگریس نے کہا ہے کہ اُدے پور کے بے رحمانہ قتل کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو لیڈروں کے روابط کا انکشاف ہوا ہے، اس لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو وضاحت کرنی چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy