Sun, 03 Jul 2022 11:55:32
ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ نے تاج محل کے تہہ خانوں میں ہندو دیوی-دیوتاؤں کی مورتی ہونے کی تردید کی ہے۔ ایک آر ٹی آئی کی (حق اطلاعات) درخواست کے جواب میں یہ معلومات دی ہے۔ اے ایس آئی نے یہ بھی بتایا کہ تاج محل مندر کی زمین پر نہیں بنا ہوا ہے۔ دراصل، 12 مئی کو ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ساکیت ایس گوکھلے نے حق اطلاعات کی درخواست پیش کی تھی۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:52:33
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے مہاراشٹر میں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ اور ان پر ہو رہی کارروائی کے پیش نظر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے بدلے کے جذبہ سے متاثر قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:48:37
آر جے ڈی نائب صدر شیوانند تیواری نے بہار میں کالونیوں کا نام نتیش کمار اور نریندر مودی کے نام پر رکھے جانے سے متعلق فیصلہ پر ہفتہ کے روز سوال اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہار حکومت کے ذریعہ بے زمینوں کو مکان بنانے اور رہائشی سوسائٹیوں کی ترقی کے لیے زمین مہیا کرانے کا فیصلہ درست ہے، لیکن جس طریقے سے وہ اس کا سہرا لینا چاہتے ہیں وہ بالکل غلط ہے۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:46:00
آسام کے 35 میں سے 27 اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے 22.17 لاکھ سے زیادہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے سبب 174 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:42:02
امراوتی قتل عام کے ماسٹر مائنڈ یا کلیدی ملزم کو ناگپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ مہاراشٹر پولیس نے بتایا کہ قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام عرفان خان ہے۔ عرفان خان امراوتی میں رہبر نامی این جی او چلاتا ہے۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:39:07
تیستا جیل میں، زبیر جیل میں، عمر خالد جیل میں! کس کس کو روئیے، کس کس کا ماتم کیجیے۔ جس نے بھی حکومت وقت کے خلاف آواز اٹھائی وہ سب سلاخوں کے پیچھے۔ یوں تو ہر انصاف پسند کی جیل تکلیف دہ ہے، لیکن تیستا کا غم میرے لیے بہت پریشان کن ہے۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:32:26
ادئے پور قتل سانحہ کے چاروں ملزمین کو جئے پور کورٹ سے نکلتے وقت وکیلوں نے جم کر پیٹا۔ ملزمین کی کسی بھی وکیل نے پیروی نہیں کی۔ چاروں ملزمین کو این آئی اے نے عدالت میں پیش کیا۔ واپس اجمیر جیل لے جاتے وقت وکیلوں کا غصہ ملزمین پر پھوٹ پڑا۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:17:50
ادئے پور میں درزی کنہیا لال کے قتل کے اہم ملزم ریاض عطاری اور محمد غوث نے قتل سے بہت پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) لیڈروں سے رابطہ کرلیا تھا۔ بی جے پی کے کئی لیڈروں کے ساتھ ان کی تصویریں ملی ہیں۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 11:11:21
جماعت اسلامی ہند نے نوپور شرما پر سپریم کورٹ کے ریمارکس کا خیرمقدم کرتے ہوے نوپور کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا اور ایک ماہ گزر جانے کے باوجود گرفتاری نہ ہونے پر اظہار حیرت کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy