Mon, 04 Jul 2022 11:17:39
بنگلورو شہر کی چامراج پیٹ عید گاہ کی ملکیت کے متعلق ریاستی وقف بورڈ کی طرف سے بی بی ایم پی کو دستاویزات دے دئیے جانے اور ان کا جائزہ لینے کے بعد بی بی ایم پی چیف کمشنر کی طرف سے اس بات کے اعلان کے بعد بھی کہ وقف بورڈ کی طرف سے جود ستاویزات دئیے گئے ہیں وہ درست ہیں تو عید گاہ کی ملکیت کے حساب سے اس زمین کا کھاتہ متعلقہ وقف ادارے کو دیا جائے گا،
View more
Mon, 04 Jul 2022 11:13:12
کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا نے بنگلور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لئے کسی ربر اسٹامپ صدر کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ملک کو ایک ایسے صدر کی ضرورت ہے جو عوام کے حق میں بولے ۔ یشونت سنہا نے یہ بھی کہا کہ صدر ایسا ہونا چاہئے جو ملک میں برٹیش دور سے چلے آرہے ملک بغاوت کے قانون کو منسوخ کرے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 11:08:52
بی جے پی کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ حیدرآباد میں جاری ہے۔ آج اجلاس کا دوسرا دن ہے۔ اس میٹنگ میں بی جے پی نے اگلے دو سالوں میں 18 ریاستوں میں کامیابی کے ساتھ ساتھ لگاتار تیسری بار مرکز میں اقتدار حاصل کرنے کا ماسٹر پلان تیار کرلیا ہے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 11:03:57
سماج وادی پارٹی کے رہنما اور سینئر وکیل اور راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے ملک میں عدلیہ کی موجودہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو کہا کہ عدلیہ کے کچھ ارکان نے ہمیں مایوس کیا ہے۔ حال ہی میں جو کچھ ہوا اس سے میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔کپل سبل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حالیہ برسوں میں جس طرح اظہار رائے کی آزادی کی تشریح کی ہے، بدقسمتی سے اسے وہ مقام نہیں مل سکا ہے، جس کی آئینی ضمانت دی
View more
Mon, 04 Jul 2022 10:57:57
گودھرا کی ایک عدالت نے 2002کے گودھرا ٹرین سانحہ میں ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس حملے میں 59 کار سیوک مارے گئے تھے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 10:52:02
ادے پور میں ٹیلر کنہیا لال کو قتل کرنے والے ریاض جبار نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور خود ادے پور ضلع کے وزیر کرن سنگھ شیخاوت نے بی جے پی کا پٹہ پہن کر بی جے پی میں ان کا استقبال کیاتھا۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 10:46:47
حکومت سازی کے بعد اتوار کو خصوصی اجلاس کے پہلے دن ایکناتھ شندے گروپ نے توقع کے عین مطابق اسپیکر الیکشن میں بازی مار لی اور اس بات کا واضح اشارہ دے دیا کہ پیر کو وہ آسانی سےاسمبلی میں اپنی اکثریت بھی ثابت کر دے گی۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 23:36:32
سپریم کورٹ کے جج جسٹس جے بی پاردی والا نے اتوار کو کہا کہ میڈیا لکشمن ریکھا کو پار کر رہا ہے اور اسی لیے پارلیمنٹ کو ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے لیے مناسب قانون بنانے پر غور کرنا چاہیے۔ جسٹس پاردی والا نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ٹرائل کی وجہ سے نظام انصاف کے عمل میں بے جا مداخلت ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس کی بہت سی مثالیں بھی دیں۔
View more
Sun, 03 Jul 2022 23:31:45
تریپورہ میں اپوزیشن لیڈر مانک سرکار نے پارٹی کارکنوں سے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy