Sun, 14 Aug 2022 12:16:16
کالی ندی کے کنارے مچھلی کے شکار کے لئے بیٹھاہوا سریش تیلی (44 سال) نامی شخص کا کل شام 4 بجے مگرمچھ کا نوالا بن گیا ۔
View more
Sun, 14 Aug 2022 11:16:12
کانگریس مہنگائی، اشیائے ضروریہ پر جی ایس ٹی اور بے روزگاری کے خلاف دہلی میں میگا ریلی اور ملک بھر میں ’مہنگائی چوپال‘ کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کیلئے 16 اگست کو پارٹی کے تمام جنرل سکریٹریوں اور ریاستی انچارجوں کی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔
View more
Sun, 14 Aug 2022 11:12:27
جموں و کشمیر میں بنائے جانے والے دنیا کے بلند ترین چناب ریلوے پل کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ برج کا گولڈن جوائنٹ (آخری جوائنٹ)ہفتے کے روز نصب کیا گیا تھا۔
View more
Sun, 14 Aug 2022 11:05:54
کانگریس نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ میں کوئی خاص پروگرام منعقد نہ کرنے پر حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری اور میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ٹویٹ کیاکہ ہندوستان کی آزادی کی 25 ویں، 50ویں اور 60ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ کے تاریخی سینٹرل ہال میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
View more
Sun, 14 Aug 2022 11:00:05
قیادت والی بی جے پی حکومت ایک طرف جہاں آزادی کے 75سال پر جشن منانے کی تیاری اورترنگا کو گھر گھر لہرانے کی اپیل کررہی ہے تو دسری طرف میڈیا رپورٹوں کو مانیں تو اسی کے ہم خیال اوربعض انتہاپسند لوگ ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کی سازش رچ رہے ہیں۔
View more
Sun, 14 Aug 2022 10:55:39
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دوستی کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے اور آزادی کے 75 سالوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے۔ ایسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ مرکزی حکومت دودھ، دہی، آٹا اور چاول پر ٹیکس لگا رہی ہے۔
View more
Sun, 14 Aug 2022 10:50:09
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے باشندگان وطن کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حد تک جانا پڑے ہندوستان کی آن، بان، شان، عزت اوراحترام پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ راجناتھ سنگھ آج جودھ پور ضلع کے سالوا کلاں میں ہمت، بہادری اور عقیدت کی علامت ویر درگا داس راٹھور کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Sat, 13 Aug 2022 22:23:06
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس وائرس کی مختلف اقسام کو کلیڈ II اے اور کلیڈII بی کے نئے ناموں سے موسوم کیا ہے، جن میں سے کلیڈ II بی سال 2022 میں پھیلنے والے ویریئنٹ کا اساسی گروپ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کے نئے نام کو فوری استعمال میں لانے کی تجویز دی ہے۔
View more
Sat, 13 Aug 2022 22:20:11
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے ایف بی آئی کے ذریعہ برآمد خفیہ دستاویزات کے بعد وفاقی عدالت نے سرچ وارنٹ پر لگی مہر ہٹا کر دستاویزات کے ٹائٹل عوام کے سامنے آشکار کر دیئے ہیں۔ متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بنگلے پر 8 اگست کو مارے گئے چھاپے نے ملکی ایجنڈے پر اپنی مہر ثبت کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy