Tue, 16 Aug 2022 22:12:05
بہار میں مہاگٹھ بندھن حکومت بننے کے بعد آج کابینہ کی پہلی توسیع بھی عمل میں آ گئی۔ پٹنہ واقع راج بھون میں گورنر پھاگو چوہان نے 31 وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ راج بھون کے راجندر منڈپم میں منعقد حلف برداری تقریب میں آر جے ڈی کے 16، جنتا دل یو کے 11، کناگریس کے 2، ہم کے 1 اور ایک آزاد رکن اسمبلی ںے وزارتی عہدہ و رازداری کا حلف لیا۔
View more
Tue, 16 Aug 2022 22:05:47
بہار میں عظیم اتحاد کی نئی حکومت کی پہلی کابینہ کی توسیع ہو گئی ہے۔ نتیش کی پارٹی جے ڈی یو جس نے بی جے پی چھوڑ کر غیر بی جے پی پارٹیوں سے مل کر اتحاد بنایا ہے انہوں نے باقی ارکان اسمبلی کے ساتھ راج بھون میں حلف لیا۔ گورنر پھاگو چوہان نے سب سے پہلے 5 ایم ایل اے کو وزراء کا حلف دلایا۔
View more
Tue, 16 Aug 2022 21:57:59
شیموگہ میں حالات معمول کے مطابق ہونے لگے ہیں،کل ہونے والے فسادکے بعد پولیس نے شہربھرمیں سختی برتی ہے،18؍اگست تک امتناعی احکامات جاری کئے گئے ہیں،
View more
Tue, 16 Aug 2022 21:49:23
شیموگہ میں ساورکر معاملے میں ہونے والے فساد کے دوران پریم سنگھ نامی شخص پر جن لوگوں نے حملہ کیا تھا ان میں سے ایک نوجوان پر پولیس نے فائرنگ کی ہے ۔ محمد ذبیح اللہ فائرنگ میں ز خمی ہونے والانوجوان ہے۔
View more
Tue, 16 Aug 2022 21:44:37
پولیس پریڈ گراونڈ میں جشن آزادی کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے اخباری نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ انکولہ کے الگیری میں مجوزہ شہری ہوائی اڈہ کی تعمیر کے لئے تحویل اراضی کا کام جاری ہے اور بے گھر ہونے والوں کی بازآباد کاری کے لئے بقایا فنڈ فوراً جاری کرنے کے لئے حکومت سے اپیل کی گئی ہے۔
View more
Tue, 16 Aug 2022 21:41:28
ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے ایک دن پہلے جشن آزادی میں پرچم کشائی کے بعد خطاب اعلان کیا تھا کہ ضلع میں پبلک - پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر جلد ہی ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کا قیام عمل میں آئے گا - اور یہ بھی بتایا تھا اس ضمن میں اگست 16-17 کو وزیر اعلیٰ کا دورہ بھی ہوگا-
View more
Tue, 16 Aug 2022 20:01:33
مرحوم حاجی تارا پتی محمد حُسین کے ایصال ثواب کے لئے 15/ اگست کو پڑوسی تعلقہ شیرور میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ نہایت کامیاب رہا اور صبح سے دوپہر تک منعقدہ اس کیمپ میں 91 لوگوں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔
View more
Tue, 16 Aug 2022 19:05:51
آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر بھٹکل میں مجلس اصلاح و تنطیم کی جانب سے 15 اگست کو شاندار بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
View more
Tue, 16 Aug 2022 16:53:30
شیرالی میں واقع قدیم رحمانیہ جامع مسجد اور اس سے متصل قبرستان و دیگر زمینات کے سروے کے لئے آئے ہوئے سرکاری اہلکاروں کو شرالی کے عوام نے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ سو دیڑھ سو سال قدیم مسجد ابتدا سے ہی جماعت المسلمین شرالی کی ملکیت ہے اور جماعت کی زمین کے کسی بھی حصہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy