Wed, 31 Aug 2022 10:56:24
چین میں اب تک کے سب سے بڑے بینکنگ گھوٹالے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بلومبرگ نے اس تعلق سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنٹرل چائنا اتھارٹیز نے پیر کے روز 580 کروڑ ڈالر، یعنی تقریباً 46.3 ہزار کروڑ روپے کی بینکنگ دھوکہ دہی کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ اس گھوٹالے میں اب تک ہینان شہر سے 234 لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آ چکی ہے۔ اس سلسلے میں مزید گرفتاریوں کے امکانات ہیں۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 10:54:05
دہلی میں سیاسی سرگرمیوں کے درمیان بزرگ سماجی کارکن انّا ہزارے کے ذریعہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو لکھی گئی چٹھی نے ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ اب اس چٹھی پر اروند کیجریوال کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’’وہ (بی جے پی) کہہ رہے تھے کہ آبکاری پالیسی میں گھوٹالہ ہوا ہے، لیکن سی بی آئی نے کہا کہ کوئی گھوٹالہ نہیں ہوا۔ لوگ ان کی سن نہیں رہے ہیں۔ اب یہ انّا ہزارے کے کندھ
View more
Tue, 30 Aug 2022 23:43:10
بزرگوں کی قربانی سے ملک تو آزاد ہو گیا مگر کچھ لوگ ابھی ایسے ہیں جو فرقہ پرستی اور مذہبی دشمنی کے غلام ہیں اور آئے دن ایسی شرپسندی کو انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے پرامن ماحول زہر آلودہ ہوجاتا ہے۔ ایسے نفرت کے غلاموں و سوداگروں کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی اقلیت دشواریوں کا شکار ہے، ان نفرت بازوں کی وجہ سے مذہبی عبادت کرنے میں اقلیتی طبقہ کو رکاوٹ کا سامنا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 23:32:23
نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو نے 2021 کی جو رپورٹ جاری کی ہے، اس میں جرائم سے متعلق سبھی ریاستوں کی صورت حال واضح ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کئی حیران کرنے والے انکشافات ہوئے ہیں،
View more
Tue, 30 Aug 2022 23:28:45
وزیراعظم نریندر مودی نے 15/ اگست کوخواتین کی عزت و احترام کی جو باتیں کہیں اسے ہم نے غور سے سنا، جس ریاست سے نریندر مودی کا تعلق ہے اس کی حکومت نے ایک خاتون کے ساتھ درندگی کا مظاہر کرنے والے مجرمین کو رہا کر دیا،
View more
Tue, 30 Aug 2022 23:25:12
اتر پردیش بی جے پی کے صدر بھوپندر چودھری نے پیر کے روز اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ایک دن بعد منگل کے روز پنچایتی راج وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر کی حیثیت سے فریضہ انجام دینے کے لئے آج کابینہ سے استعفی دے دیا۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 22:00:47
کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے این سی آر بی کے اعداد و شمار کو لے کر شیوراج حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں ہر تین گھنٹے میں ایک معصوم کے ساتھ عصمت دری ہوتی ہے۔ یہ ریاست کی حقیقت ہے جس سے منھ نہیں موڑا جا سکتا۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 21:58:32
دہلی میں شراب سے متعلق نئی پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ میں ملزم نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے بینک لاکرز کی تلاشی شروع ہو گئی ہے۔ سی بی آئی عہدیداران اتر پردیش کے غازی آباد کے وسندھرا سیکٹر 4 میں واقع پنجاب نیشنل بینک میں جانچ کے لئے پہنچ گئے ہیں۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 21:55:21
کانگریس نے کہا ہے کہ چین کے لون ایپس ملک کے لوگوں کو سوشل میڈیا پر لوٹ رہے ہیں اور ان کے تشدد سے کئی لوگوں نے خودکشی کر لی ہے اور 500 کروڑ روپے سے زیادہ چینی ایپس لوگوں سے لوٹ چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy