ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 'عآپ‘ دفتر کے باہر کثیر تعداد میں سیکورٹی فورسز تعینات، عام آدمی پارٹی نے پوچھا- بی جے پی کو کس بات کا خوف؟

'عآپ‘ دفتر کے باہر کثیر تعداد میں سیکورٹی فورسز تعینات، عام آدمی پارٹی نے پوچھا- بی جے پی کو کس بات کا خوف؟

Mon, 27 Feb 2023 13:38:29    S.O. News Service

نئی دہلی، 27/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی ) مبینہ ایکسائز گھوٹالے معاملے میں دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سیسودیا کی گرفتاری پر سیاست گرم ہے۔ عام آدمی پارٹی منیش سیسودیا کی گرفتاری پر بی جے پی پر سخت حملہ کر رہی ہے۔ عآپ نے بی جے پی سے پوچھا ہے کہ انہیں کس بات کا ڈر لگ رہا ہے؟ عآپ نے ایک ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ "'کل ایک فرضی معاملے میں منیش سیسودیا کو گرفتار کیا آج پی ایم مودی نے عآپ دفتر کے باہر کثیر تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا ہے، بی جے پی کو کس بات کا ڈر ہے؟، عآپ کے ہاتھوں اپنے انجام کا؟

وہیں منیش سیسودیا کی گرفتاری سے ناراض ام آدمی پارٹی کے کارکنان آج پورے ملک میں احتجاج کر رہے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر دہلی پولیس نے دارالحکومت میں الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی کے خصوصی پولیس کمشنر نے اتوار کی رات سیکورٹی انتظامات کی کمان سنبھال لی ہے۔ پولیس حکام سمیت پولیس اسٹیشنوں کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ اتوار کے روز منیش سسودیا سے تقریباً 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ جس کے بعد منیش سیسودیا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی نے ٹوئٹ کیا اور لکھا، "یہ جمہوریت کے لئے ایک سیاہ دن ہے۔" دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ "منیش بے قصور ہے۔ اس کی گرفتاری گندی سیاست ہے۔ منیش کی گرفتاری کی وجہ سے لوگوں میں بہت غصہ ہے۔ لوگ دیکھ رہے ہیں۔ اس سے ہمارے حوصلہ بڑھ جائیں گے۔ ہماری جدوجہد میں اضافہ ہوگا"۔

وہیں دوسری طرف دہلی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عام آدمی پارٹی کے 36 رہنماؤں کو حراست میں لیا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بتایا کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لیکن سنجے سنگھ کے دعوے پر دہلی پولیس نے بتایا کہ کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔


Share: