ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’کرناٹک کی ترقی ملک اور حکومت کرناٹک کی اولین ترجیح:وزیر اعظم نریندر مودی

’کرناٹک کی ترقی ملک اور حکومت کرناٹک کی اولین ترجیح:وزیر اعظم نریندر مودی

Mon, 27 Feb 2023 11:39:13    S.O. News Service

بنگلورو، 27/فروری (ایس اونیوز/ایجنسی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرناٹک کی ترقی حکمران بی جے پی کی اولین ترجیح رہی ہے جبکہ ریاست میں سابقہ ​​نظام چلانے والے اس کا پیسہ باہر منتقل کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت نے روایات کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی ساتھ لے کر ہندوستان کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ ایک وقت تھا جب کرناٹک میں حکومت بنانے کے بعد لوگ اس کا پیسہ باہر لے جاتے تھے۔ آج ملک کا پیسہ اور وسائل ایمانداری کے ساتھ کرناٹک کی ترقی کے لئے لگاتے ہیں۔

پی ایم مودی یہاں بریسو کنڑا ڈم دیماوا (Barisu Kannada Dim Dimava) ثقافتی میلے کا افتتاح کرنے کے بعد ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کرناٹک کی ترقی ملک اور حکومت کرناٹک کی اولین ترجیح ہے۔ ریاست کو 2009 سے 2014 کے درمیان سالانہ 11,000 کروڑ روپے ملتے تھے جب کانگریس کی قیادت والی یو پی اے اقتدار میں تھی، جب کہ ان کی حکومت میں یہ بڑھ کر 30,000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔


Share: