ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور کے منکی میں بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے فحش تصاویر دکھانے والا ٹیچر؟!

ہوناور کے منکی میں بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے فحش تصاویر دکھانے والا ٹیچر؟!

Wed, 15 Mar 2017 14:55:44    S.O. News Service

ہوناور 15؍مارچ (ایس او نیوز)ٹیچریا استاد کا کام بچوں کو تعلیم دینا اور ان کے اندر اچھے اخلاق پروان چڑھانا ہوتا ہے۔ لیکن ٹیچر خود اسکولی بچوں کو موبائل کے ذریعے گندی تصاویر دکھانے لگے تو اسے کیا کہا جائے گا!

ایسا ہی ایک واقعہ بھٹکل سے قریب منکی کے ناخدا محلہ سرکاری اسکول میں پیش آیا ہے جہاں ٹیچر نے ایسی ذلیل حرکت کی ہے۔ مقامی کنڑا اخبار کی رپورٹ پر بھروسہ کریں تو کہا گیا ہے کہ اس ٹیچر کو فحش تصاویر دیکھنے کا شوق بہت زیاد ہ ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اسی ٹیچر سے متعلق پہلے بھی اس قسم کے واقعات روشنی میں آچکے تھے۔ اب کی بار والدین کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے اس ٹیچر کی دھلائی کرتے ہوئے اسے سبق سکھادیا۔اور اس کے پاس موجود موبائل بھی عوام نے چھین لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  معاملہ پولیس تھانے تک بھی پہنچ گیا ہے۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر جی ایس بھٹ نے بتایا کہ فوری طور پر مذکورہ ٹیچر کو دوسرے اسکول میں ڈیپیوٹیشن پر بھیج دیا گیا ہے او ر اس کے خلاف انکوائیری کی جائے گی۔


Share: