ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے والے ارکان میں 40 کے خلاف فوجداری مقدمات؛ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفامس کی رپورٹ

گجرات اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے والے ارکان میں 40 کے خلاف فوجداری مقدمات؛ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفامس کی رپورٹ

Mon, 12 Dec 2022 01:54:27    S.O. News Service

نئی دہلی 12 ڈسمبر(ایس او نیوز) گجرات اسمبلی انتخابات میں منتخب ہونے والے امیدواروں میں 40 کے خلاف جرائم کے کیسس ہیں۔اس کا تجزیہ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفامس (اے ڈی آر)کی جانب سے کیا گیا ہے۔

جمہوری اصلاحات سے متعلق اے ڈی آر نے تجزیہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حال ہی میں منعقدہ گجرات اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے والے 182 اراکین میں سے 40 ارکان اسمبلی یعنی 22 فیصد مجرمانہ پس منظر رکھتے ہیں یعنی جن  کے خلاف جرائم کے کیسس درج کئے گئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 40 میں سے 29امیدواروں کے خلاف جرائم کے سنگین نوعیت کے کیسس زیر تصفیہ ہیں۔منتخب تین امیدواروں کے خلاف اقدام قتل کے کیسس درج کئے گئے ہیں۔ ان جملہ 40 منتخب امیدواورں میں 26 کا تعلق بی جے پی اور 9 کا تعلق کانگریس سے ہے جبکہ دو کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔


Share: