نئی دہلی،10مارچ(ایس اونیوزآئی این ایس انڈیا)بائیں ہاتھ کے دھماکہ خیز بلے باز یوراج سنگھ نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی نے بہت کم وقت میں بہت کچھ سیکھ لیا ہے،وہ موجودہ دور کے ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جو ہر باراپنی کارکردگی کو نئی سطح پر لے جاتے ہیں۔یوراج نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وراٹ ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جو ہر بار اپنے لئے نئے پیمانے طے کرتے ہیں،وہ اگلی نسل کے کھلاڑیوں کے لئے نئے اور مشکل پیمانے طے کر رہے ہیں،وہ آج کے دور کے سب سے زیادہ شاندار بلے باز ہیں،وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو بہت جلد سیکھتے ہیں۔انہوں نے اپنے کھیل کو بہت جلد ٹیسٹ کے مطابق ڈھال لیا،جو ہم نے 10سال میں سیکھا وہ کوہلی نے 3-4میں ہی سیکھ لیا ہے۔