ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کلبرگی : زیر تعمیر پانی کی ٹنکی میں گرنے سے 2 لڑکے ہلاک

کلبرگی : زیر تعمیر پانی کی ٹنکی میں گرنے سے 2 لڑکے ہلاک

Mon, 24 Jul 2023 12:52:06    S.O. News Service

کلبرگی، 24/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)    کلبرگی ضلع  کے  دبئی کالونی میں  اتوار کے روز بارش سے بھرے گڑھے میں گرنے  سے دو لڑکوں کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک لڑکوں کی شناخت سریشں کنول ولد ابھیشک (12) اور بھیما رایا نیلوگی ولد اجے (12) سنجے گاندھی نگر کے طو ر پر کی گئی ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق کلبرگی ضلع کے دبئی کالونی چلڈران ہسپتال کے سامنے  پینے کے پانی کی ٹینک کی تعمیر کے لئے گڑھا کھودا گیا ہے۔ مسلسل بارشوں سے نشیبی مقامات مکمل طور پر بھر گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کل شام کھیلتے ہوئے گڑھے میں گرنے سے دو  لڑکے ہلاک ہوئے گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے لڑکوں  کی لاشوں باہر نکالی۔ 

اطلاع ملتے ہی چوک اسٹیشن پی آئی راج شیکھر ہلی گوڈی اور ان کا عملہ موقع پر پہنچ گئے ، تحقیقات  جاری ہے۔ اس سلسلے میں چوک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 


Share: