ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں 15 دنوں میں 4.59 لاکھ بی پی ایل کارڈز حذف 

کرناٹک میں 15 دنوں میں 4.59 لاکھ بی پی ایل کارڈز حذف 

Thu, 24 Aug 2023 13:12:38    S.O. News Service

بنگلورو، 24/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی)  ریاست کرناٹک  میں محکمہ  خوراک اور سول سپلائیز نے مخط غربت سے نیچے نہ ہونے کے باوجو د بی پی ایل کارڈ حاصل کرنے والے کارڈ ہولڈرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ مالی طور پر مضبوط ہونے کے بعد بھی بی پی ایل خدمات حاصل کرنے والے لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تاریخی فیصلے سے لاکھوں بی پی ایل کارڈز پہلے ہی حذف ہو چکے ہیں۔

 گزشتہ 15 دنوں میں محکمہ خوراک اور شہری سپلائی نے تقریبا 4.59 لاکھ متوفی مستفیدین کے ناموں کے بی پی ایل کارڈز کو ہٹا دیا ہے۔ وہ پچھلے مہینے تک غربت کی لکیر سے نیچے بی پی ایل  کارڈ کے تحت راشن حاصل کر رہا تھے۔ 

محکمہ خوراک اور شہری فراہمی نے اس سلسلے میں مناسب دستاویزات حاصل کرنے کے بعد اب کل 4.59 لاکھ  پی ایل کارڈز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ریاست میں 1.27 کروڑ بی پی ایل کارڈ ہیں، جس سے 4.36 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے لیکن ایسی شکایتیں ہیں کہ بی پی ایل کے اہل نہ ہونے والے مستفیدین کو مفت اناج مل رہا ہے۔ 

محکمہ نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی 4 لاکھ راشن کارڈ کو حذف کر کے 13 کروڑ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا تھا۔ اس سال بھی مہم کو تیز کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر محکمہ خوراک اور شہری سپلائی مناسب کارروائی کرتے ہوئے غیر اہل بی پی ایل استفاده کنند گان کے راشن کارڈ کو ہٹا کر اہل مستحقین کو فوائد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 اس کے علاوہ جو لوگ سرکاری ملازمت میں ہیں اور بی پی ایل کا استعمال کر رہے ہیں انہیں بھی جھٹکا دیا جائے گا۔ مناسب کارروائی کے ذریعے مرنے والوں کے ناموں والے 4.59لاکھ بی پی ایل کارڈز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

حکومت نے محکمہ کو یہ بھی ہدایت کی تھی کہ وہ مرنے والے مستحقین کی معلومات کو ریکارڈ کریں اور ایسے ناموں کو ریکارڈ سے ہٹادیں۔ اب محکمہ نے اس سمت میں اہم کام کیا  ہے۔ نیز ، زیادہ تر خاندان بی پی ایل کے معیارات سے زیادہ آمدنی اور مالی حیثیت رکھنے کے باوجو دبی پی ایل خدمات حاصل سمت میں مناسب کارروائی کی جائے گی اور ایسے لوگوں سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔


Share: