پرتاپ گڑھ11مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسمبلی انتخابات کے بعد جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے بھاری کامیابی حاصل کی ہے۔جہاں جیت کے جشن منارہے بی جے پی کارکنوں کی لڑائی کانگریسیوں سے ہو گئی۔اطلاع پرپہنچی پولیس نے بی جے پی لیڈر کو حراست میں لے لیا۔پرتاپ گڑھ ضلع میں بی جے پی کی جیت کا جشن منا رہے کارکنوں کا تنازعہ کانگریس سے ہوگیا۔دونوں کے درمیان ہوئی مارپیٹ کی معلومات ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور معاملہ پرسکون کرا دیا۔ہنگامہ کے ٹھنڈا نہ ہونے پرپولیس نے بی جے پی لیڈر کو حراست میں لے لیا۔جس کے بعدمشتعل کارکنوں نے صوبے کی پولیس کی دبنگی کا الزام لگا کرہنگامہ شروع کر دیا۔موقع پر پہنچے ایس پی نے لیڈر کو چھوڑتے ہوئے مشتعل افرادکو پرسکون کرایاہے۔وہیں ایس پی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق امن و امان قائم رہے اس کے لئے کارروائیاں کی گئی ہیں۔کسی طرف سے کوئی تحریر ملتی ہے توکارروائی کی جائے گی۔