کاسرگوڈ،29؍ نومبر (ایس او نیوز) پرلا ضلع کے سایا گاوں میں پیش آئے ایک دردناک حادثہ میں پانی کا موٹر بند کرنے کے دوران بجلی کا شاک لگنے سے گیارھویں جماعت میں زیرتعلیم ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک کی شناخت جیتیس (17 سال) کے طور پر کی گئی ہے جو کاٹوکّے ہائیر سیکنڈری اسکول کی گیارھویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ جب وہ اپنے گھر کے قریب واقع موٹر شیڈ میں موٹر سوئچ آف کرنے کے لئے گیا تو اسے بجلی کا جھٹکا لگا ۔ حالانکہ مقامی لوگوں کی مدد نے گھر والوں نے اسے وٹل ہاسپٹل پہنچایا مگر اس کی جان بچائی نہیں جا سکی۔
بڈیاڈکا پولیس نے اس تعلق سے کیس درج کر لیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔