کاسرگوڈ،2/ دسمبر (ایس او نیوز) منگلورو سے کاسرگوڈ جا رہی کیرالہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس منجیشور کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے۔
ذرائع سے ملی کے مطابق جب حادثہ پیش آیا تو اس وقت بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ بس سے الٹ کر سڑک سے دور جا گری اور زخمی مسافر اندر پھنسے رہ گئے ۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکالنے اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کرنے کا انتظام کیا۔
منجیشور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔