ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: ضلع شمالی کینرا میں فی کس 2 ہزار روپے والی گروہہ لکشمی اسکیم سے فی الحال مستفیض ہونگی 1,17,335 خواتین؛ بھٹکل میں بدھ صبح ہوگا پروگرام

کاروار: ضلع شمالی کینرا میں فی کس 2 ہزار روپے والی گروہہ لکشمی اسکیم سے فی الحال مستفیض ہونگی 1,17,335 خواتین؛ بھٹکل میں بدھ صبح ہوگا پروگرام

Tue, 29 Aug 2023 21:13:47    S.O. News Service

کاروار 29 / اگست (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کی ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے بتایا ہے کہ ریاستی کانگریسی حکومت کی طرف سے گھر گرہستی کی ذمہ دار خواتین کو ماہانہ دو ہزار روپے وظیفہ دینے کی جو گروہہ لکشمی اسکیم جاری کی گئی ہے ، اس کے تحت اب تک مستحق قرار پانے والی 1,17,335 خواتین کے اکاونٹ میں جاری رقم جمع کروانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ 

    خیال رہے کہ گھر گرہستی کی ذمہ دار کے طور پر اگر بی پی ایل یا اے پی ایل راشن کارڈ پر خاتون کا نام ہے اور وہ یا اس کا شوہر انکم ٹیکس یا جی ایس ٹی بھرنے والا نہیں ہے تو وہ اس اسکیم سے مستفیض ہونے کے لئے اپنا نام رجسٹر کروا سکتی ہے جس کے لئے ضروری دستاویزات کے ساتھ گرام وَن، باپوجی، کرناٹکا وَن اور مقامی بلدیاتی اداروں میں واقع رجسٹریشن سینٹروں سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔ 

بھٹکل میں 30/اگست بروز بدھ کو اربن بینک ہال میں  گروہا لکشمی اسکیم کو لاگو کرنے کے تعلق سے بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پروگرام صبح دس بجے شروع ہوگا۔ 

    ڈی سی نے بتایا کہ ضلع میں جملہ 7,10,913 خواتین ہیں ۔ ان میں 3,46,835 خواتین اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اہل ہیں اور ابھی تک 2,96,145 اس اسکیم کے لئے اپنا نام باضابطہ طور پر رجسٹر کروایا ہے ۔ جس کا مطلب ہے کہ اس اسکیم کو لاگو کرنے کی سمت میں ضلع شمالی کینرا کو85.38%  کامیابی ملی ہے ۔ اس پہلو سے ضلع شمالی کینرا ریاست میں 10 دسویں مقام پر ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسکیم سے مستفیض ہونے والوں کے لئے ضلع شمالی کینرا کو 58,02,48,000 روپے موصول ہوئےہیں ۔ اس میں سے فی الحال  1,17,335 خواتین کے اکاونٹ میں فی کس 2 ہزار روپے کے حساب سے 23,46,70,000 روپے کی رقم جمع کروائی جا رہی  ہے ۔  آنے والے دنوں میں اس اسکیم کے لئے اہل قرار پانے والی دیگر خواتین کے کھاتے میں رقم کروائی جائے گی ۔ 

    ڈی سی کے بیان کے مطابق اس اسکیم کو لاگو کرنے کے تعلق سے کل 30 اگست کو ضلعی سطح پر صبح دس بجے رنگ مندر سے پولیس کلیان منٹپ تک جلوس نکالا جائے گا ۔ اس کے علاوہ تعلقہ سطح پر اور تمام گرام پنچایتوں میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ 
 


Share: