ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : نیشنل ہائی وے توسیع میں بدنظمی - ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف مقامی لوگوں نے کیا احتجاج 

کاروار : نیشنل ہائی وے توسیع میں بدنظمی - ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف مقامی لوگوں نے کیا احتجاج 

Sat, 26 Nov 2022 12:35:28    S.O. News Service

کاروار، 26؍ نومبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 کی توسیع کے دوران جو غیر سائنٹفک کام ہوا ہے اور  بد انتظامی کی وجہ سے عوام کو جس طرح کی مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کاروار تعلقہ کے امڈالّی میں مقامی لوگوں نے ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کا گھیراو کیا اور نعرے بازی کی ۔ 
    
کنڑا رکھشنا ویدیکے کی قیادت میں منعقدہ گھیراو اور احتجاج کے دوران مظاہرین  نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا جو آدھا ادھورا کام ہوا ہے اس سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ ٹھیکیدار کمپنی نے بس اسٹینڈ ، سروس روڈ جیسی بنیادی ضرورتیں پورا کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔ اس کے علاوہ گاوں سے گزرنے والے ہائی وے کو غیر ضروری طور پر بائی پاس میں تبدیل کیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ دقت پیش آ رہی ہے ۔ برساتی پانی کے اخراج کے لئے نالا بھی نہیں بنایا ہے جس کی وجہ سے بارش کے موسم میں یہاں کے لوگوں کے لئے مصیبت کھڑی کر دی گئی ہے ۔
    
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیدار کمپنی عوام کو درپیش ان مسائل کو جلد از جلد حل کرے ۔ 


Share: