ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : مچھلی کا شکار کرتے وقت ندی میں ڈوب کر ایک شخص فوت

کاروار : مچھلی کا شکار کرتے وقت ندی میں ڈوب کر ایک شخص فوت

Tue, 06 Dec 2022 13:06:03    S.O. News Service

کاروار، 6 ؍ دسمبر (ایس او نیوز) کالی ندی میں مچھلی کا شکار کرنے کے دوران ایک شخص پانی میں ڈوبنے سے فوت ہوگیا جس کی شناخت  سہیل شیخ (40 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ آلوے واڈا میں بہنے والی کالی ندی میں سہیل رات کے وقت مچھلی کا شکار کرنے کے لئے نکلا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس دوران پاوں پھسلنے کی وجہ سے وہ حادثاتی طور پر ندی میں گرنے سے  غرقاب ہوگیا تھا ۔ دوسرے دن صبح کے وقت ندی کے کنارے اس کی لاش برآمد ہوئی تھی ۔ 


Share: