ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : مسلسل کھانسی کے مریضوں میں اضافہ - محکمہ صحت نے شروع کی 'ٹی بی' کے لئے جانچ مہم

کاروار : مسلسل کھانسی کے مریضوں میں اضافہ - محکمہ صحت نے شروع کی 'ٹی بی' کے لئے جانچ مہم

Wed, 14 Dec 2022 18:02:02    S.O. News Service

کاروار 14/ دسمبر (ایس او نیوز) ہر دن بدلتے موسم کے ساتھ عوام کی صحت میں اچانک کچھ ایسی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جس کے تعلق سے ڈاکٹروں کو بھی کسی حتمی نتیجہ پر پہنچنے میں دقت ہورہی ہے ۔ 

    کووڈ کا  زور ختم ہونے کے بعد اب دیکھا جا رہا ہے کہ ہلکی پھلکی سردی اور زکام کے ساتھ شروع ہونے والی کھانسی اور بلغم کی شکایت باقاعدگی سے علاج کرنے کے باوجود ہفتوں اور مہینوں تک بھی ختم نہیں ہو رہی ہے ۔ 

    اس پس منظر میں محکمہ صحت نے تپِ دِق یا ٹی بی کا مرض سر اٹھانے کی گنجائش دیکھتے ہوئے اجتماعی سروے اور جانچ کی مہم شروع کی ہے ۔ کووڈ کے زمانے میں ہی ٹی بی کا مرض شروع ہونے کے امکانات تھے مگر لوگ چونکہ علاج و معالجہ اور طبی جانچ پڑتال سے دور بھاگتے تھے اس لئے ٹی بی کے لئے جانچ نہیں ہوسکی تھی ۔ اب مسلسل بلغم اور کھانسی عام ہوجانے کے بعد محکمہ صحت کا عملہ اور اہلکار گھر گھر پہنچ کر ایک ہفتہ یا اس سے زائد دنوں سے کھانسی میں مبتلا افراد کی فہرست بنانے اور ان کے بلغم کی جانچ کروانے کی مہم میں لگ گئے ہیں، تاکہ ضلع میں ٹی بی مرض کی کیفیت اور مقدار کا اندازہ لگایا جا سکے اور اس کے تدارک کے لئے ضروری اقدامات کیے جا سکیں ۔


Share: