ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : ضلع پنچایت سی ای او کا تبادلہ - ایشور کھانڈور ہونگے نئے سی ای او

کاروار : ضلع پنچایت سی ای او کا تبادلہ - ایشور کھانڈور ہونگے نئے سی ای او

Sat, 10 Dec 2022 18:48:24    S.O. News Service

کاروار 10 / اکتوبر (ایس او نیوز) شمالی کینرا ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسر کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دینے والی پریانگا ایم کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔

پریانگا ایم ضلع شمالی کینرا کے مختلف ترقیاتی کاموں میں دلچسپی لینے اور درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی وجہ سے ایک عوام دوست آفیسر کے طور پر  مقبول تھیں ۔ اب ضلع پنچایت سے تبادلہ کرکے انہیں  ہبلی دھارواڑ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکام  کے مطابق پریانگا کی جگہ پر آئی اے ایس  آفیسر ایشور کھانڈور کو شمالی کینرا ضلع پنچایت کا سی ای او تعینات کیا گیا ہے ۔


Share: