ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : زیادہ سے زیادہ نوجوان ووٹرس کو فہرست میں شامل کیا جائے - افسران کو ڈی سی کی ہدایت

کاروار : زیادہ سے زیادہ نوجوان ووٹرس کو فہرست میں شامل کیا جائے - افسران کو ڈی سی کی ہدایت

Wed, 30 Nov 2022 12:29:29    S.O. News Service

کاروار، 30؍ نومبر (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا نے افسران کے ساتھ ووٹرس لسٹ کی خصوصی جائزہ میٹنگ کے دوران ہدایت دی کہ ضلع کے زیادہ سے زیادہ نوجوان ووٹرس کو فہرست میں شامل کیا جائے ۔

انہوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اس وقت 11,61,687 ووٹرس موجود ہیں ۔ اب اس میں فارم نمبر 6 کے ذریعہ نئے نام شامل کرنے یا فارم نمبر 7 کے ذریعہ نام خارج کرنے یا فارم نمبر 8 کے ذریعہ نام میں تبدیلی کیے جانے پر ضروری دستاویزات کے ساتھ اسے بی ایل او کے پاس جمع کروانا ہوگا ۔ ووٹر لسٹ کا خصوصی جائزہ لینے اور کسی قسم کے اعتراضات داخل کرنے کے لئے 8 دسمبر موقع رہے گا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بوتھ لیول آفیسرس کو گھر گھر جا کر تمام ووٹرس کی معلومات لینی ہوگی ۔ ووٹر لسٹ خصوصی جائزہ کی یہ مہم 3 دسمبر اور 4 دسمبر کو چلائی جائے گی ۔ ووٹروں کی قطعی فہرست 5 جنوری 2023 کو شائع کی جائے گی ۔ 


Share: