کاروار ،30 / مارچ (ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق لاگو ہو چکا ہے اب اس کے بعد کسی پارٹی یا شخص کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی نظر آئے تو اس کی شکایت سی ویجیل cVIGIL ایپ پر درج کروائی جا سکتی ہے ۔
اگر عوام کو کہیں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی نظر آئے تو اس کی تصویر کشی یا ویڈیو گرافی کرکے امیج یا کلپ cVIGIL ایپ پر پوسٹ کی جا سکتی ہے ۔ امیدواروں کو نااہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن کے پاس یہ امیج یا کلپ ایک ٹھوس ثبوت بن جائے گی ۔
اس ایپلی کیشن کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلقہ شکایت درج کرنے کے لئے استعمال کرنے پر فوٹو یا ویڈیو ریکارڈنگ کے مقام ، وقت اور تاریخ کی تفصیلات بھی ایپ پر اپ لوڈ ہوجاتی ہیں اسی کے ساتھ الیکشن کمیشن کی طرف سے فلائی اسکواڈ کو فوری طور پر خلاف ورزی کرنے والے شخص کے تک پہنچنے اور اس کو تحویل میں لینے کی سہولت ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ شکایت کنندہ کو اپنی شکایت کی موجودہ حالت کو ٹریک کرنے کی بھی سہولت ایپلی کیشن پر دستیاب ہے ۔
اس کے علاوہ الیکشن سے متعلق دوسری شکایات کے لئے عوام نیشنل سطح پر 1800111950 یا پھر ریاستی سطح پر 1950 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔