کاروار 22 ڈسمبر (ایس اونیوز) کار اور بائک کی ٹکر کے بعد بائک سوار بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ستیم گوند نائک (18)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات صبح بالنی قصبہ میں پیش آیا۔
ٹکر لگنے سے کار کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جبکہ بائک کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔
پتہ چلا ہے کہ جیسے ہی کار اور بائک کی ٹکر ہوئی، بائک سوار سڑک پر جاگرا جس کے دوران قریب سے گذرنے والی بس کی زد میں آکر ستیم نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
کدرا پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔
