کاروار 21/اگست (ایس او نیوز) اسکوٹی اور کار کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں اسکوٹی سوار کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت بینک مینجر گروداس باندیکر (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ پیر کو کاروار کے آر ٹی آئی آفس کے قریب پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ ہالف ہیلمیٹ پہنے گروداس نے پیچھے سے ایک کار کو ٹکر ماردی، ٹکر لگتے ہی وہ اسکوٹی سمیت نیچے گرپڑا اور اس کے سر کو شدید چوٹ لگی، کار سوار نے فوراً زخمی گروداس کو اپنی ہی کار پر سوار کرکے ڈسٹرکٹ سرکاری اسپتال پہنچایا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
کاروار ٹریفک پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔