نئی دہلی، 15/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعہ کو چندریان -3 کے کامیاب لانچ پر خوشی کا اظہار کیا اور اسرو کے سائنسدانوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں مسٹر کھرگے نے کہاکہ ہمارے سائنسدانوں، انجینئروں اور چندریان 3 مشن کے کامیاب لانچ میں شامل تمام لوگوں کے زبردست ہنر، لگن، مہارت اور محنت کیلئے آپ کا شکریہ۔ ہمیں آپ میں سے ہر ایک پر اس شاندار کامیابی کیلئے بے حد فخر ہے۔کانگریس پارٹی اسرو کی غیر معمولی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔
چندریان-2 نے پہلی بار ریموٹ سینسنگ کے ذریعے کرومیم کی موجودگی کا پتہ لگایا۔ ہمارے سائنسدانوں کی ثابت قدمی رائیگاں نہیں گئی اور آج چندریان 3 کو ہمارے تمام سابق لیڈروں بشمول پنڈت نہرو، لال بہادر شاستری، اندرا گاندھی، پی وی نرسمہا راؤ، راجیو گاندھی، اٹل بہاری واجپئی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ جیسے وزرائے اعظم کے وژن، عزم اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔