پتور،24/ اگست (ایس او نیوز) دکشن کنڑا ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی آر ریشانتھ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پتور کے ویمنس پولیس اسٹیشن کے پیچھے ایک نوجوان نے لڑکی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا ۔
مقتول نوجوان لڑکی کا نام گوری بتایا گیا ہے جبکہ قاتل لڑکے کا نام پدما راج ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ اس حملے میں بری طرح زخمی ہونے والی لڑکی کو سنگین حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکی ۔ پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔