ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وزیردفاع کے عہدہ سے منوہر پاریکر کااستعفیٰ منظور، ارون جیٹلی کواضافی وزارت ملی

وزیردفاع کے عہدہ سے منوہر پاریکر کااستعفیٰ منظور، ارون جیٹلی کواضافی وزارت ملی

Mon, 13 Mar 2017 22:10:23    S.O. News Service

نئی دہلی، 13 مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)منوہر پاریکر نے گوا کا وزیراعلیٰ نامزدہونے کے بعدمنوہرپاریکرنے وزیر دفاع کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا استعفیٰ سونپا۔ پی ایم اونے اس استعفیٰ کی منظوری کے لئے صدر کے پاس بھیجا۔ صدر کی اس پرمہرکے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو وزارت دفاع کا اضافی چارج دے دیاگیاہے۔ قابل ذکر ہے کہ جیٹلی پہلے کے پاس پہلے بھی اس وزارت کا چارج تھا لیکن بعد میں منوہر پاریکر کے وزیر دفاع بننے کے بعد انہوں نے اس چارج چھوڑ دیاتھا۔اس سے پہلے گوا اسمبلی انتخابات کے بعد تیزی سے بدلے سیاسی واقعات میں وزیر دفاع منوہر پاریکر نے وزیر دفاع کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اب وہ 14 مارچ کو شام پانچ بجے ایک بار پھر گوا کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ بی جے پی کوحمایت دینے والی ایم جی پی کے لیڈر سدھیر ڈھولکر کو نائب وزیراعلیٰ بنایاجائے گا۔دراصل اس سے پہلے گوا کی گورنر مردلاسنہا نے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر کو حکومت بنانے کی دعوت دی۔ پاریکر نے اتوار کو ہی گورنر سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیاتھا۔ گورنر نے حلف برداری کے بعد15 دن کے اندر اندر پاریکر کو اکثریت ثابت کرنے کو کہا ہے۔


Share: