ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر صحت دنیش گنڈوراؤ کا چتر درگہ کے کواڈی گراہٹی قصبہ کا دورہ ؛ آلود پانی پی کر ہلاک ہونے والے ورثاء کو دس لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان

وزیر صحت دنیش گنڈوراؤ کا چتر درگہ کے کواڈی گراہٹی قصبہ کا دورہ ؛ آلود پانی پی کر ہلاک ہونے والے ورثاء کو دس لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان

Mon, 07 Aug 2023 13:31:22    S.O. News Service

چتر درگہ، 7/اگست(ایس او نیوز/ایجنسی)کواڈی گرا ہٹی میں آلودہ پانی پینے سے کئی افراد کی موت ہوئی ہے،اس حادثے کو پیش آئے ایک ہفتہ گذرنے  کے بعد ریاستی وزیر برائے صحت دنیش گنڈوراؤ نے متاثر علاقہ دورہ کیا،اور  الودہ پانی پی کر ہلاک ہونے والے ورثاء کو حکومت کی  طرف سے دس لاکھ  روپئے فی کس  معاوضہ دئے جانے کا اعلان کیا۔

ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈوراؤنے کہاکہ اس معاملے کے پیچھے کا راز جاننے کیلئے تحقیقات کرائی جانی چاہئیں۔افواہوں اور جھوٹی خبروں کی بنیاد پر بات کرنا ٹھیک نہیں ہے۔صرف تحقیقات سے ہی سچائی سامنے آسکے گی۔آگے کہا کہ اس معاملے کی رپورٹ پیش کرنے وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے، گنڈو راو نے  کہا کہ  اس حادثہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو فی کس 10لاکھ روپئے معاوضہ دئے جانے کا فیصلہ کیاگیاہے،فی الحال چار کنبوں میں 10لاکھ روپئے کے چیکس تقسیم کئے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہاکہ کواڈی گراہٹی کی مجموعی ترقی کیلئے حکومت تیار ہے،ضلع نگران کار وزیر کی طرف سے بھی ہدایت دی گئی ہے۔معاملے کی مکمل تحقیقات سے ہی سچائی سامنے آسکتی ہے۔ انہوں نے چتردرگہ ضلع اسپتال اور پرائیویٹ بسویشورا اسپتال میں داخل متاثرین کی عیادت کی اور انہیں کھانا تقسیم کیا۔

اس موقع پر اسپتال میں داخل کئی مریضوں سے وزیرموصوف نے مسائل سنے اور اسپتال میں ڈیلوری وارڈ، ایکسرے روم میں عملہ کی طرف سے رشوت طلب کئے جانے کی شکایت کی،جیسے ہی مریضوں سے شکایت سنی، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر بسوراج کو طلب کرکے گنڈوراؤ نے برہمی ظاہر کی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی کے سی ویریندرا پپی،سابق رکن پارلیمان بی این چندرپا،ڈی سی دیویا پربھو،ڈی ایچ او ڈاکٹر رنگناتھ او ر دیگر موجود تھے۔


Share: