ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورومیں بدنام زمانہ منشیات فروش اور مطلوبہ ملزم گرفتار 

مینگلورومیں بدنام زمانہ منشیات فروش اور مطلوبہ ملزم گرفتار 

Sun, 20 Aug 2023 09:54:56    S.O. News Service

مینگلورو ،20/ اگست (ایس او نیوز) سٹی کرائم برانچ یونٹ کے اے سی پی ہیگڈے کی ٹیم نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش اور مطلوبہ ملزم کو بینگلورو سے نشہ آور ایم ڈی ایم اے خریدنے اور اسے اپنی کار میں منگلورو اور کیرالہ لے جا کر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
    
پولیس کےبیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزم کا نام حسن صادق عرف بلیڈ صادق (35 سال) ہے جو کہ بنٹوال سے تعلق رکھتا ہے مگر فی الحال وٹلا میں مقیم ہے ۔ ملزم کی تحویل سے ڈھائی لاکھ روپے  مالیت 50 گرام ایم ڈی ایم اے نشہ آور مادہ برآمد کیا گیا ایک ماروتی 800 کار، ایک موبائل فون اور ایک ڈیجیٹل ترازو بھی ضبط کیا گیا ۔ ضبط کی گئی اشیاء کی مجموعی قیمت کا اندازہ 3,65,500 روپے لگایا گیا ہے ۔ 
    
کوناجے پولیس نے اس ضمن میں کیس درج  کر لیا ہے ۔ منشیات فروشی کے اس دھندے میں ملزم صادق کے ساتھ دیگر افراد کے شامل رہنے کا بھی شبہ ہے اس لئے ملزم سے تفصیلی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔
    
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم صادق کے خلاف وٹلا پولیس اسٹیشن میں مار پیٹ اور دھکانے کے 8 ، اقدام قتل کے 4 معاملے ، پتور پولیس اسٹیشن میں اقدام قتل کے  2 معاملے ، اُپن انگڈی پولیس اسٹیشن میں اغوا اور جنسی ہراسانی کا ایک معاملہ ، پتور دیہی پولیس  اسٹیشن میں مار پیٹ کا ایک معاملہ ، کاوور پولیس اسٹیشن میں ڈکیتی کا ایک معاملہ ، ہیبال بینگلورو پولیس اسٹیشن میں منشیات فروشی کا ایک معاملہ درج ہے ۔ 
    
چونکہ ملزم صادق زیر سماعت پرانے معاملوں میں عدالت میں حاضر نہیں ہو رہا تھا اس لئے اس کی گرفتاری کے لئے عدالت سے وارنٹ بھی جاری ہوا تھا ۔
    
سی سی بی کے اسسٹنٹ کمشنر پی اے ہیگڈے، پولیس انسپکٹر شیام سندر اور دیگر افسران و عملہ کی ٹیم نے ملزم صادق کی گرفتاری کی کارروائی انجام دی ۔


Share: