مینگلورو، 31 / جولائی (ایس او نیوز) کدری علاقے کے شیو باغ میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے پانچویں منزلے سے نیچے گرنے کی وجہ سے ایک میڈیکل طالب علم فوت ہوگیا ۔
مہلوک طالب علم کی شناخت سمئے (21 سال) کے طور پر کی گئی ہے ، جو کہ شہر کے مضافات اڈیار کا رہنے والا تھا مگر فی الحال کدری علاقے کے اپارٹمنٹ میں قیام پزیر تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ المناک حادثہ ہوا تب وہ اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑا تھا اور اپنی ماں سے بات کر رہا تھا ۔ اس دوران ماں کی بات غور سے سننے کے لئے وہ کچھ زیادہ ہی بالکونی سے باہر کی طرف جھکا اور بارش کی گیلی ہوئی بالکونی زمین پر پیر پھسلنے کی وجہ سے سیدھے گراونڈ فلور پر گر گیا ۔ حالانکہ زخمی سمئے کو فوراً اسپتال لے جایا گیا مگر اس کی جان بچانا ممکن نہیں ہوا ۔
کدری پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔