ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورو کے قریب بیلتنگڈی میں کھیل کے دوران گلے میں جھولے کا پھندا پڑنے سے لڑکا فوت

مینگلورو کے قریب بیلتنگڈی میں کھیل کے دوران گلے میں جھولے کا پھندا پڑنے سے لڑکا فوت

Mon, 17 Jul 2023 13:13:29    S.O. News Service

مینگلورو، 17 / جولائی (ایس او نیوز) بیلتنگڈی  کے   منتامے گاوں میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں جھولا جھولنے کے دوران گلے میں رسی کا پھندا پڑنے سے آٹھویں جماعت کا ایک جماعت فوت ہوگیا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک طالب علم کا نام شریش (14 سال) ہے جو ویویکانند اسکول میں زیر تعلیم تھا ۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا تب شریش کے والدین گھر سے باہر گئے تھے ۔ شریش جب آنگن میں لگے جھولے پر جھول رہا تھا تو اچانک جھولے کی رسی اس کے گلے میں پھنس گئی  اور وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا ۔ اس کی بہن نے جب یہ منظر دیکھا تو اس نے والدین کو اس کی خبر دی اور انہوں نے شریش کو فوری طور پر اجیرے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی مگر اس دوران شریش نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ 
    
بیلتنگڈی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر دھن راج اور عملہ نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بیلتنگڈی سرکاری اسپتال میں بھیج دیا گیا ۔


Share: