مینگلورو،3 /اگست (ایس او نیوز) دکشن کنڑا میں غیر اخلاقی پولیس گری کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کی تازہ مثال ضلع کے بیلتنگڈی میں سامنے آئی جب ایک مسلم رکشہ ڈرائیور کو سنگھ پریوار کے غنڈوں نے صرف اس لئے پیٹا کہ اس نے ہندو لڑکی کو اپنے رکشہ پر سوار کیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ کل رات 9 بجے کے قریب اوجیرے کا رہنے والا محمد عاشق نامی رکشہ ڈرائیور ایک لڑکی کو سواری کے طور پر اپنے رکشہ میں بٹھا کر لے جا رہا تھا تو دھرمستھلا گیٹ کے پاس سنگھی غنڈوں نے اس کا راستہ روکا اور اس پر حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عاشق اپنے رکشہ میں اوجیرے سے ایک ہندو لڑکی کو دھرمستھلا تک لانے کے بعد جب واپس اوجیرے جا رہا تھا تو راستہ روک کر اس پر حملہ کیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں دھرمستھلا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔