ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورو کے قریب بیلتنگڈی میں غیر اخلاقی پولیس گری معاملہ میں رکشہ ڈرائیور پر حملہ کرنے والے 3 گرفتار 

مینگلورو کے قریب بیلتنگڈی میں غیر اخلاقی پولیس گری معاملہ میں رکشہ ڈرائیور پر حملہ کرنے والے 3 گرفتار 

Sun, 06 Aug 2023 13:20:16    S.O. News Service

مینگلورو،  6 / اگست (ایس او نیوز) بیلتنگڈی میں تین دن پہلے جو غیراخلاقی پولیس گری کا معاملہ پیش آیاتھا اس میں ملوث تین ملزمین کو دھرمستھلا پولیس نے گرفتار کیا ہے جن کی شناخت اویناش (26 سال)، نندیپ (20سال) اور اکشت (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
یاد رہے کہ اوجیرے سے ایک غیر مسلم طالبہ کو دھرمستھلا بس اسٹینڈ پر اتارنے کے بعد واپس لوٹنے والے عاشق نامی آٹو رکشہ ڈرائیور پر حملہ کیا گیا تھا ۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے بعد ان تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔
    
واقعہ کی تفصیل یہ سامنے آئی ہے کہ رات کے وقت اوجیرے سے مسلم ڈرائیور کے آٹو میں دھرمستھلا بس اسٹینڈ تک سفر کرنے والی لڑکی دراصل بینگلورو سے تعلق رکھتی ہے اور وہ اوجیرے کے ایک پرائیویٹ کالج میں زیر تعلیم ہے ۔ اس نے ہفتے کی چھٹی اپنے گھر پر منانے کے لئے بینگلورو جانے کے مقصد سے دھرمستھلا بس اسٹینڈ تک کا سفر کیا تھا ۔ جب ڈرائیور اسے بس اسٹینڈ پر اتارنے کے بعد واپس لوٹ رہا تھا تو دھرمستھلا گیٹ کے پاس کچھ لوگوں  نے اس کا راستہ روک کر حملہ کیا تھا اور موقع پر سے فرار ہوگئے تھے ۔
 


Share: