ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورو کے قریب بنٹوال میں گھریلو جھگڑے سے پریشان نوجوان کی خود کشی   

مینگلورو کے قریب بنٹوال میں گھریلو جھگڑے سے پریشان نوجوان کی خود کشی   

Thu, 17 Aug 2023 12:34:52    S.O. News Service

مینگلورو،  17 / اگست (ایس او نیوز) قریبی تعلقہ بنٹوال کے وٹلا پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پیراجے نامی مقام پر گھریلو جھگڑے سے پریشان ایک نوجوان نے کنویں میں کود کر خود کشی کر لی ۔
    
ذرائع سےملی اطلاع کےمطابق مہلوک نوجوان کا نام پرشانت نائک (29 سال) ہے اور اس کی شادی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔ پرشانت بی جے پی کا سرگرم رکن تھا اور پیراجے یووا ویدیکے سیکریٹری کی حیثیت سے سماجی خدمات انجام دے رہا تھا ۔
    
واردات کی اطلاع ملنے پر فائر سروس اور غوطہ خوروں کے ماہرین نے موقع پر پہنچ کر کنویں سے پرشانت کی لاش باہر نکالی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بنٹوال گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیاہے، مزید چھان بین جاری ہے۔


Share: