مینگلورو، 31 / جولائی (ایس او نیوز) منیگلورو - بینگلورو نیشنل ہائی وے پر کلاڈکا کے پاس کوکنگ آئل سے بھرا ہوا ایک ٹنیکر سڑک کنارے کیچڑ میں دھنس جانے سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں خلل پڑا ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزنی ٹینکر سڑک کنارے کیچڑ میں دھنسنے کا یہ واقعہ کل دو پہر 2 بجے پیش آیا اور اسے ہٹانے میں پانچ گھنٹوں سے زیادہ کا وقت لگا جس کے دوران اس سڑک پر ٹریفک متاثر رہی ۔