ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورو کے الال میں ندی کے کنارے پائی گئی نوجوان کی لاش

مینگلورو کے الال میں ندی کے کنارے پائی گئی نوجوان کی لاش

Sun, 13 Aug 2023 13:29:18    S.O. News Service

مینگلورو، 13/ اگست (ایس او نیوز) الال میں نیتراوتی ندوی کے کنارے پر ایک نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی ہے ، جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ راجیش (28 سال) نامی یہ نوجوان دو دن قبل لاپتہ ہوگیا تھا ۔

آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُولیہ علاقے کے رہنے والے لوگوں نے ندی کے کنارے تیرتی لاش دیکھی ۔ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد علاقے کے کچھ نوجوانوں نے لاش کو ندی سے باہر نکالا ۔ 

ابتدائی تفتیش سے یہ اندازہ ہوا ہے کہ شائد اس نوجوان نے الال کے قریب نیتراوتی ندی میں کود کر خود کشی کی ہوگی ۔ اور اس کی لاش تیرتی ہوئی اُولیہ علاقے تک پہنچی ہوگی ۔ 

معلوم ہوا ہے کہ دو دن قبل بیلتنگڈی پولیس اسٹیشن میں اس نوجوان کے لاپتہ ہونے کے سلسلے میں شکایت درج کی گئی تھی ۔ 


Share: