ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورو پولیس نے آر ٹی او کو بھیجی 170 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست

مینگلورو پولیس نے آر ٹی او کو بھیجی 170 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست

Tue, 08 Aug 2023 12:44:53    S.O. News Service

مینگلورو، 8 / اگست (ایس او نیوز) سٹی پولیس نے کمشنریٹ حدود میں  موٹر وھیکل ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرنے والے 170 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) کو بھیجی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ جن لوگوں کے ڈرائیونگ لائسنس رد کرنے کی درخواست آر ٹی او کو بھیجی گئی ہے ان میں حادثوں کا سبب بننے والے 24 ، تیز رفتاری اور بے پروائی سے ڈرائیونگ 12، پاسنجر ٹرانسپورٹ 11، ڈرائیونگ کے وقت موبائل فون کا استعمال 5 ، لال سگنل توڑنا 7 ، دو پہیہ گاڑی پر تین لوگوں کی سواری 3 ، بغیر ہیلمیٹ کے سواری 95  اور  سیٹ بیلٹ کے بغیر ڈرائیونگ کے 13 معاملے شامل ہیں ۔
    
سٹی پولیس کمشنر کلدیپ جین نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی13 سے 26 جولائی تک کے عرصہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے 222  افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ  کرنے کی درخواست آر ٹی او کو بھیجی جا چکی ہے ۔ 


Share: