مینگلور، 7 اگست (ایس او نیوز) مینگلور سے متصل پڑوسی ریاست کیرالہ کے کاسرگوڈ میں ایک فیکٹری کی مرمت کے دوران اچانک سلیب گرنے سے سلیب کے اندر دب کر سُپروائزر کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ پیر دوپہر کو کاسرگوڈ کے کُمبلے کے قریب آننت پور میں پیش آیا۔
مہلوک کی شناخت پائینور کیلوتھ کے رہنے والے رئوف (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سلیب جیسے ہی رووف کے اوپر گرا، لوگوں نے فوری سلیب کو ہٹا تے ہوئے سلیب کے اندر سے رووف کو باہر نکالا اور اسپتال لے گئے، مگر وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔
کمبلے پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے اور واقعے کی چھان بین جاری ہے۔