منگلورو،9؍سمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) منگلورو کے سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کے طلباء کو کالج کے ایک پروگرام میں بالی ووڈ کے گانوں پر برقع پہن کر ڈانس کرنے کے الزام میں جمعہ کے روز کالج سے معطل کیا گیا ہے۔ معاملے پر کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک پروگرام کے دوران مسلم برادری کے طلباء نے اسٹیج پر دھاوا بول دیا۔ فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈانس پہلے سے طے شدہ پروگرام کا حصہ نہیں تھا۔
رپورٹ کے مطابق منگلورو کے سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج میں اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کا ایک پروگرام چل رہا تھا۔ اس دوران بالی ووڈ کے گانوں پر ڈانس اور پرفارمنس جاری تھا۔ اچانک برقع پہنے 4 لڑکوں کا ایک گروپ اسٹیج پر آدھمکا۔اور دبنگ-2 کے ’فیویکول‘ گانے پر ڈانس کرنا شروع کر دیا بتایا جارہا ہے کہ اس ڈانس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج نے ایکشن لیتے ہوئے چاروں طالب علموں کو فی الحال معطل کر دیا ہے۔ کالج انتظامیہ اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ یہ واقع کیوں پیش آیا۔
سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی غیر رسمی تقریب کے دوران کیے گئے ڈانس کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل یہ ڈانس مسلم برادری کے لڑکوں نے ہی کیا تھا البتہ یہ طے شدہ پروگرام کا حصہ نہیں تھا۔ اس لیے ڈانس کرنے والے اسٹوڈنٹس کو فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔