ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مولانااسرارالحق قاسمی کی دوروزہ دورے پرممبئی آمد

مولانااسرارالحق قاسمی کی دوروزہ دورے پرممبئی آمد

Sat, 11 Mar 2017 18:19:24    S.O. News Service

ممبئی11مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)معروف عالم دین اور ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی آج اپنے دوروزہ اصلاحی، تعلیمی ودعوتی دورے پر ممبئی پہنچ چکے ہیں۔اس دوران مولاناقاسمی ادارہ دعوۃ السنہ ممبئی کے زیر اہتمام منعقدہ مسابقہئ قرآن کریم اور اجلاس عام میں کلیدی خطاب کریں گے،جبکہ دوسرے مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے کے ساتھ شہرکے منتخب علماودانشوران کے ساتھ ملک وملت کے مسائل پر وتبادلہئ خیال کریں گے۔یہ اطلاع انجمن باشندگان بہارممبئی کے جنرل سکریٹری محمودالحسن حکیمی نے دی۔انھوں نے کہاکہ شہرمیں مولاناکے پروگرام کی تفصیلات جاننے کے لیے آل انڈیاتعلیمی وملی فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری مولانا نوشیراحمد سے اس نمبر9818893994پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
 


Share: