ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موسم کا حال: دہلی-این سی آر میں بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ، کسانوں کا مسلسل نقصان

موسم کا حال: دہلی-این سی آر میں بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ، کسانوں کا مسلسل نقصان

Tue, 04 Apr 2023 11:35:18    S.O. News Service

نئی دہلی،4/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی)  محکمہ موسمیات کے مطابق آج (منگل) 4 اپریل کو ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں دن بھر ہلکی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔ درجہ حرارت کی بات کریں تو کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ 5 اپریل کو دہلی میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے، جبکہ 6 اپریل سے آسمان صاف رہ سکتا ہے۔

بے موسم بارشوں اور ژالہ باری سے کسانوں کی گندم اور سرسوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ شمالی ہندوستان میں ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے ہریانہ میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو رہی ہے۔ روہتک میں صبح 4 بجے سے بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہریانہ کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ روہتک میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس تک گر کر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اپریل کا مہینہ لوگوں کو جنوری کی سردی کی یاد دلا رہا ہے!

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آج مغربی ہمالیہ پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ یہ موسم دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں، اتر راجستھان، دہلی اور مغربی اتر پردیش میں ایک دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے بونداباندی کا امکان ہے۔

وہیں، آسام اور اروناچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہو سکتی ہے۔ جبکہ شمال مشرقی ہندوستان کے باقی حصوں اور سکم میں الگ تھلگ مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور ساحلی آندھرا پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔


Share: