ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی جی بتائیں، اڈانی کی کمپنیوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کہاں سے آئے: ملیکارجن کھرگے کا سوال

مودی جی بتائیں، اڈانی کی کمپنیوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کہاں سے آئے: ملیکارجن کھرگے کا سوال

Wed, 29 Mar 2023 13:51:34    S.O. News Service

نئی دہلی،29/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سیدھا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں 20 ہزارکروڑ روپے کہاں سے آئے اور وہ کس کے ہیں۔

مسٹر کھرگے نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، ’’نریندر مودی جی، اڈانی کی شیل کمپنیوں میں 20000 کروڑ روپے کس کے ہیں۔ للت مودی، نیرو مودی، میہول چوکسی، وجے مالیا، جتن مہتا وغیرہ کیا آپ کے ‘بدعنوان بھگاؤمہم’ کے ممبر ہیں۔ کیا آپ اس اتحاد کےکوآرڈینیٹر ہیں؟ خودکو بدعنوانی کے خلاف بتا کرامیج بنانا بند کریں۔

انہوں نے کہا، ’’پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں، کرناٹک میں آپ کی حکومت پر 40 فیصد کمیشن کا الزام کیوں لگا ہے۔

آپ میگھالیہ کی نمبر ایک کرپٹ حکومت میں کیوں شامل ہیں؟ راجستھان میں سنجیونی کوآپریٹو گھوٹالہ، مدھیہ پردیش کا پوشن گھپلہ یا چھتیس گڑھ میں نان گھوٹالہ میں کیا بی جے پی لیڈرملوث نہیں۔

کھرگے نے کہا کہ56 انچ کا سینہ ہے تو جے پی سی بیٹھایئے اور 9 برسوں میں پہلی بارسرعام اوپن پریس کانفرنس کیجئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے لوگوں کو نہ بلائیں جو پوچھتے ہیں کہ آپ آم کیسے کھاتے ہیں یا آپ تھکتے کیوں نہیں۔


Share: